جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

والد نے 13 سالہ بیٹی 60 سالہ شخص کو فروخت کر دی

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے سنگدل والد کی جانب سے پیسوں کیلئے بیٹی فروخت کے معاملے پر توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا۔سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں والد نے ساڑھے تین لاکھ کے عوض 13سالہ بیٹی 60سال کی

عمر کے شخص کو فروخت کردی ہے،مغلپورہ تھانے کا اے ایس آئی مقدمہ درج کرنے کیلئے بچی کی والدہ سے ناجائز مطالبہ کررہا ہے،کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور کیس کی اب تک کی تفتیش کے متعلق ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا خالد وزیر نے مبینہ پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا،زرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی تھانہ ترکھان والا پولیس نے مئی 2020 ء میں ملزمان ثقلین، مظہر، صفدر، چنگیز خان، ولید الحسن، ساجد اور عمران کے خلاف قتل کی دفعات زیر دفعہ 302، 324، 186، 353 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس استغاثہ کے مطابق ملزمان قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ خفیہ اطلاع پر ساہیوال کے قریب ایک گاؤں میں پولیس نے چھاپہ مارا تو مبینہ پولیس ہو گا۔اورفائرنگ تبادلہ میں ملزمان کی اپنی فائرنگ سے ان کااپنا ساتھی نجیب اللہ جانبحق ہو گیا۔ جس ملزمان کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ تھانہ ترکھان والا وقوعہ کو پولیس مقابلہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ جس نے مقتول نجیب اللہ کو نہ صرف تشدد کر کے ہلاک کیا بلکہ اس کی نعش پر گولیاں برسائیں۔فاضل عدالت کے جج خالد وزیر نے فیصلہ سناتے مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیااور اختیار دیا گیاکہ اگر وہ پولیس کے خلاف کوئی کاروائی کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…