بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 میں نئی تاریخ رقم کردی

19  جون‬‮  2021

ابو ظہبی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل چھ میں 500رنز مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔انہوں نے پی ایس ایل 6 میں 500 رنز مکمل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کیریئر میں بھی 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ دونوں کارنامے انجام دینے والے پہلے پلیئر ہیں۔ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی

کنگز کے میچ میں بابر اعظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے ساتھ پی ایس ایل 6 میں بابر اعظم کے رنز کی تعداد 501 ہوگئی۔وہ پاکستان سپر لیگ کے کسی بھی ایک ایڈیشن میں 500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل بھی پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس ہی تھا جو انہوں نے گزشتہ سیزن میں 473 رنز بناکر حاصل کیا تھا۔ موجودہ سیزن میں بابر اعظم کا اوسط 71.57 ہے۔اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں دو ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ان کے پی ایس ایل کیریئر میں مجموعی رنز 2017 ہوگئے ہیں۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرا نمبر کامران اکمل کا ہے انہوں ٹورنامنٹ میں اب تک 1763 رنز بنائے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں،اعظم خان کو لانے کیلئے کوئی دباؤ نہیں تھا، اعظم خان کو صلاحیتوں اور اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے لائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ابوظبی میں ہونے کا امکان ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹک ایونٹس میں فیلڈنگ کا معیار اچھا نہیں، شاہنواز دہانی اور حارث روف نے اچھا پرفارم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں اور پرفارم کریں تو ٹیم میں آسکتے ہیں، محمد عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں۔ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو لانے کیلئے کوئی دباو نہیں تھا، اعظم خان کو ان کی صلاحیتوں اور اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے لائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…