جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

1200 ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلاگیا،ن لیگ کا دعویٰ

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب تے کہا ہے کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے،عمران خان بتائیں وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟،1200 ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں

چلاگیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی،شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پمز سمیت ملک بھر کے بڑے ویکسین مراکزمیں کورونا ویکسین کی عدم دستیابی مجرمانہ غفلت ہے۔انہوں نے کہا کہ اہداف کا واضح تعین کیوں نہیں کیاگیا؟ پیشگی ویکسین کی فراہمی کا بندوبست کیوں نہیں کیاگیا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بتائیں کہ وقت پر ویکسین کیوں نہیں منگوائی، فراہمی میں تعطل کیوں آرہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف کو ایف آئی اے کاسیاسی انتقام پر مبنی نوٹس بھجوانے سے کیاعوام کو کورونا ویکسین مل جائے گی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آج تک صوبوں کے ساتھ مل کر کورونا سے متعلق قومی حکمت عملی نہیں بناسکے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی کے حساس اور عوام کی زندگیوں کے معاملے پر بھی عمران صاحب انا، تکبر اور سیاسی انتقام میں مبتلا ہیں،جو شخص کوروناوبا اورویکسین پر صوبوں کے ساتھ مل کر نہیں بیٹھ سکتا، وہ ملک کونااہلی کے سوا کیا دے سکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب

کی کرپشن، نااہلی، بدانتظامی اور بیڈگورننس کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آٹا چینی دوائی کے بعد عوام کی ویکسین بھی کھاگئے،1200 ارب کورونا ریلیف پیکیج بھی عمران مافیا کی جیب میں چلاگیا، عوام کو ویکسین بھی نہ ملی۔انہوں نے کہا کہ 16 جون سے ویکسین موجود نہیں، ہسپتالوں سے

لوگوں کو واپس بھیجاجارہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان؟۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ معاوضہ دے کر وفاق سے کب اور کیسے ویکسین خرید سکتے ہیں، یہ مجرمانہ نااہلی نہیں تو کیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اب عمران صاحب ہمیشہ کی طرح نئے بہانے بنارہے ہیں کہ ویکسین کی خریدی صوبائی معاملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…