لاہور (آن لائن)پیف کے پارٹنر سکولوں سے چالیس ہزار طلباء و طالبات کو نکال دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ نکالے گئے طلباء و طالبات کا بے فارم نہ ہونا بتائی گئی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ بے فارم کے بغیر نکالے گئے طلباء کو دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی پیف انتظامیہ ان بچوں کی فیس ادا کرے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیف کے پارٹنر سکولوں سے پہلی کلاس سے آٹھویں کلاس تک کے بچوں کو پیف نے سکولوں سے نکالنے کے لئے فہرستیں فراہم کی تھیں۔