ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

جے یو آئی کا مفتی عزیز الرحمن سے لاتعلقی کا اظہار مجرم کو سزا دلوانے کیلئے مکمل تعاون کا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کہا ہے کہ جے یو آئی اس شخص کے کسی قول و فعل کی ذمہ دار نہیں۔ایسے افراد کو واقعہ سزا ملنی چاہئے۔جمعیت علما اسلام لاہور کے ترجمان

حافظ غضنفر عزیز نے جے یو آئی کا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔یہ جرم انتہائی قابل مذمت ہے،ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔جمعیت علما اسلام کا اس شخص کے کسی قول و فعل سے کوئی تعلق نہیں۔مجرم کو سزا دلوانے کے لیے اداروں سے مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے یہ واضح کیا کہ جے یو آئی کو کسی بھی فرد کی طرف سے مفتی عزیز الرحمن سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی گئی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی ایک فرد کے انفرادی فعل کو مسجد اور مدرسے سے نہ جوڑا جائے۔جس طرح کسی کالج اور یونیورسٹی میں ہونے والے ایسے کسی واقعہ کی ذمہ داری اس ادارے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔اسی طرح مساجد اور مدارس کے خلاف بھی پراپیگنڈا بند ہونا چاہئے جبکہ اس واقعہ کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں۔خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمن اس وقت اپنے بیٹوں سمیت مفرور ہے ، چھاپہ مار ٹیموں کو ابھی تک کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…