ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، اسٹیٹ بنک، صدر نیشنل بنک کو نوٹسز جاری کردیے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ایکٹنگ چارج اور عارضی چارج کی بنیاد پر پوسٹنگ کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔درخواست نیشنل بنک میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے رکن کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔درخواست گزار حاجی انور بلوچ صدر،

حاجی رستم علی جنرل سیکرٹری آل پاکستان نیشنل بنک آفیسرز ایسوسی ایشن اور لطیف قریشی چیف آرگنائزر نیشنل بنک اسٹاف یونین اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چودہری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، اسٹیٹ بنک، صدر نیشنل بنک کو نوٹسز جاری کردئیے جبکہ آئندہ سماعت سے پہلے فریقین جواب ہائیکورٹ میں جمع کرا نے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جی ایم چودہری ایڈووکیٹ کا کہناتھا مختصر مدت کے لئے چارج، ایکٹنگ چارج اور اضافی چارج کی بنیاد پر تقرریوں یا پوسٹنگ غیر قانونی ہیں ۔ڈاکٹر جی ایم چودہری نے کہا نیشنل بنک آف پاکستان آرڈیننس 1949 کی خلاف ورزی ہوئی ھے۔عدالت نگرانی چارج پر پوسٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے۔نگرانی چارج پر تقرریاں کرنے کے بعد ایسی نگران چارج تقرریوں کو ایک طویل عرصہ چلایا جاتا ھے۔اکثر جونیئر یا کنٹریکٹ پر افسران کو نگرانی چارج دیا جاتا ھے تاکہ اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جا سکیں۔عدالت نے سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی۔ ایکٹنگ چارج اور عارضی چارج کی بنیاد پر پوسٹنگ کا عمل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔درخواست نیشنل بنک میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے رکن کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…