کیلی فورنیا(این این آئی)میجر لیگ بیس بال میں ہونے والے میچ کے دوران خاتون تماشائی نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو کی خاص بات یہ تھی کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی لیکزی وِٹمورکے
ایک ہاتھ میں ان کا تین ماہ کا بیٹا تھا جب کہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے بال کیچ کی۔سین ڈیگو پادریس اور شکاگو کبز کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑی نے بال کو ہٹ کیا جوکہ تماشائیوں کے اسٹینڈ کے اوپر کی جانب گئی۔ بعد ازاں فال بال نیچے کی طرف آئی جسے لیکزی نے اچھل کر ایک ہاتھ سے پکڑ لیا۔لیکزی کے اس شاندار کیچ کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی تعریف کی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے خواتین کیلئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جو ہم نا کرسکیں۔