اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے ن لیگی ایم این اے پر اپنی گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام لگا دیا ۔ انہونے کہاکہ ن لیگی ایم این اے اقبال بوسال نے میری گاڑی کو ٹکر ماری،میری گاڑی پارکنگ میں کھڑی تھی۔ عالیہ حمزہ نے کہاکہ ن لیگی اپنا غصہ ہماری گاڑیوں کو نکال رہے ہیں،میرے ڈرائیور نے گاڑی کو ٹکر مارنے کی وجہ پوچھی تو اسے جھاڑ پلا دی، اقبال بوسال اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔