جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کے مرد ارکان اسمبلی خواتین کو گالیاں دیتے ہیں اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کھل کر بول پڑیں

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے اراکین نے خواتین ارکان پر جملے کسے، گندی گالیاں دیں،یہ جماعت سیاسی جماعت نہیں رہی، قبضہ مافیا اور غنڈوں کی جماعت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی (ن)لیگی اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی لگائیں، پارلیمنٹ کی کارروائی کو

چلانے کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو وزیرمملکت زرتاج گل، پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری،منزہ حسن ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے مسلم لیگ)ن(کا یہی وطیرہ رہا ہے کہ ان سے کوئی بھی محفوظ نہیں، ان کا لیڈر بھگوڑا ہے، یہاں مائیں بہنیں عزت کے ساتھ سیاست کرنے آتی ہیں، ہمیشہ سیاست میں دلائل کے ساتھ بات کی جاتی ہے، مسلم لیگ)ن(کے مرد ارکان اسمبلی خواتین کو گالیاں دیتے ہیں اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ لوگ گھر میں بھی اپنی خواتین کے ساتھ ایسی زبان استعمال کرتے ہیں؟ ہمیں اس قوم نے عزت دی ہے اور ہم منتخب ہو کر ایوان میں پہنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ)ن( کی لیڈر مریم نواز کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتی،)ن(لیگ اب سیاسی جماعت نہیں رہی، یہ لوگ حملے کراتے ہیں، زمینوں پر قبضے کرتے ہیں، گزشتہ روز ایوان میں انہوں نے حد ہی کر دی کہ خواتین ارکان پر حملے کئے گئے اور گندی زبان استعمال کر کے ان کی بے توقیری کی گئی، ہمارے لیڈر عمران خان نے ہمیں سکھایا ہے کہ دلائل کے ساتھ بات کرنی چاہیے اور عزت اور احترام کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے غریب

دوست بجٹ برداشت نہیں ہو رہا، ہم نے احساس کفالت پروگرام کے ذریعے غریب طبقات کی فلاح و بہبود کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عدلیہ، پارلیمنٹ اور خواتین پر حملے کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ)ن(کے رکن علی گوہر نے گزشتہ روز ایوان میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی اور شہباز شریف نے ان کو

روکا تک نہیں ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہم مظلومیت کا مقدمہ پیش نہیں کر رہے، ہم باوقار طرز سیاست پر یقین رکھتے ہیں، گزشتہ روزایک سیاہ دن تھا، ہمیں اس پر کوئی حیرانگی نہیں ہوتی، ان کی طرف سے خواتین پر حملے کوئی نئی بات نہیں ہے،یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد

کے تحت پارلیمنٹ کو چلانا چاہیے، ہماری پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں، پاکستان تحریک انصاف نے جدوجہد کر کے اپنی جگہ بنائی ہے، ہم قوم کے منتخب کردہ نمائندے ہیں، مجھے گزشتہ روز آنکھ پر چوٹ آئی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ میری بینائی نہیں گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زبانیں بند کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی خاتون ایم

این اے کی عزت محفوظ نہیں ہے، میں نے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی پر زور دیا ہے اور مجھ پر ہی حملے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے قواعد کے تحت کوئی ضابطہ مرتب کیا جائے اور اس حوالے سے ہم بیٹھ کر ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔رکن قومی اسمبلی اور وومن

کاکس کی سربراہ منزہ حسن نے کہا کہ ہم ایوان میں قانون سازی کے لئے آتے ہیں اور عزت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،عوامی نمائندوں کے ساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا ہے یہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے، خواتین ارکان پر ہینڈ سینیٹائزر کی بوتلیں پھینکی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین حملوں کا جواب نہیں دے سکتیں اس لئے ان

پر حملے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اور مذہب خواتین کی عزت کرنیکا درس دیتا ہے۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اپوزیشن والوں کی نظر میں ممی ڈیڈی اور نئے لوگ پارلیمنٹ کا حصہ بن گئے جو ان سے برداشت نہیں ہورہے۔زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں، غنڈہ گردوں، ہلڑ بازوں اور حملہ کرنے والوں کی جماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…