اسلام آباد (آن لائن ) آزاد کشمیر کے انتخابات پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس نے مل کر لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آخری وقت تک تمام حلقے اوپن چھوڑنے پر اتفاق ہواہے۔کمزور حلقوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد کی ملاقات کی زرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی مسلم کانفرنس الیکشن میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی مسلم کانفرنس کو جہاں ضرورت ہوگی سپورٹ کی جائے گی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور مسلم کانفرنس پی ٹی آئی کے امیدوار کو ضرورت پڑنے پر سپورٹ کرے گی اور فیصلہ کیا گیا کہ آخری وقت تک تمام حلقے اوپن چھوڑے جائیں گے جبکہ الیکشن کے فوری بعد دونوں جماعتوں کے درمیان اتحاد ہوگا ملاقات میں سیف اللہ نیازی، علی امین گنڈا پور ،عامر کیانی اور عثمان عتیق بھی موجود تھے۔رضوان عباسی