ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

اگلی مرتبہ بجٹ کی کتاب عمران خان کے منہ پر لگے گی

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ بجٹ کی کتاب ملیکہ بخاری نہیں بلکہ عمران خان کے منہ پر لگنی چاہئیے تھی۔ اگلی مرتبہ بجٹ کی کتاب عمران خان کے منہ پر لگے گی۔ اسمبلی کا ماحول بہتر بنانے کی زیادہ ذمہ داری حکومت پر ہوتی ہے

لیکن اگر حکومت ہی ڈسپلن رکھنے کی روادار نہیں ہے اور وہ اپوزیشن والا کردار ادا کررہی ہے تو پھر ہم کیا کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا بس ایک ہی نعرہ ہے کہ ڈونکی راجہ کی سرکار نہیں چلے گی، اس کے علاوہ ہمارا اور کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سب سے پہلے خواتین کو استعمال کیا گیا اور بجٹ تقریر میں پی ٹی آئی کی خواتین اراکین نے اپوزیشن کے پوسٹرز اور پلے کارڈز پھاڑ دیئے، اگر ان کی رہنما کسی ٹاک شو میں جاتی ہیں تو وہاں لوگوں کو تھپڑ رسید کر دیتی ہیں۔یہ لوگ حکومت چلانا ہی نہیں چاہتے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ اس طرح کا ماحول نہیں ہونا چاہئیے تو پھر خود کچھ کرے کیونکہ اپوزیشن تو ہمیشہ ایسا ہی ماحول چاہتی ہے اس کا مطلب ہے کہ حکومت ہماری ہی پچ پر کھیل رہی ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے گالیوں سے بھرا ہوا 126 دن کا دھرنا برداشت کیا، اس دوران یہ لوگ اسمبلی میں بھی آئے ہم نے کبھی ان کے ساتھ ایسا نہیں کیا۔اگر یہ لوگ کتاب شہباز شریف کو ماریں گے تو اگلے مرتبہ یہ کتاب عمران خان کے منہ پر لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملیکہ بخاری کو بجٹ کتاب لگی یہ غلط ہوا ہے ،یہ کتاب سپیکر اسد قیصر یا عمران خان کے منہ پر لگنی چاہیے تھی ، اگر حکومت اس طرح ہمیں روکے گی تو ہم نہیں رکیں گے، پھر یہ جو چاہتے ہیں کر لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…