جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ ندا یاسرکے ساتھ ترکی میں ہاتھ ہو گیا، رات بھر ایف آئی آر کٹوانے کے لیے استنبول کے پولیس اسٹیشن میں اپنی باری کا انتظاربھی کرنا پڑا

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے مارننگ شوکی میزبان اوراداکارہ ندا یاسرکے ساتھ ترکی میں افسوس ناک واقعہ پیش آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ندا یاسر گزشتہ دنوں اپنے شوہر یاسر نواز اور بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے ترکی گئی تھیں، ترکی میں ان کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کی تفصیلات انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے مارننگ شو میں شیئرکی ہیں

۔امت کی رپورٹ کے مطابق ندا یاسرنے بتایا کہ ترکی کے مختلف شہروں میں سیر کرنے کے بعدہم استنبول آئے۔ کسی نے ہمیں بتایا تھا کہ استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں پاکستان تو بلاوجہ میں بدنام ہے استنبول میں بھی آپ کو اپنی چیزوں کی حفاظت کے حوالے سے محتاط رہنا پڑتا ہے۔ندا یاسرنے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں اورلاکٹ کا سیٹ خریدا تھا جو وہ ترکی اپنے ساتھ لے کر گئی تھیں۔ لیکن استنبول میں چوری ہونے کے ڈر سے انہوں نے یہ تمام زیورات اپنے بیگ میں چھپا کر ہوٹل کے روم میں موجود الماری میں رکھ دیے تھے۔ جب انہوں نے تین دن بعد اپنے بیگ کا جائزہ لیا توان کی وہ تمام جیولری وہاں سے غائب تھی۔ندا یاسرنے بتایا کہ پاکستان آنے سے ایک روز قبل ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اور رات بھر وہ ایف آئی آر کٹوانے کے لیے استنبول کے پولیس اسٹیشن میں اپنی باری کا انتظار کرتی رہیں۔ ندا یاسر نے بتایا کہ ان کا ترکی کا پورا ٹرپ بہت اچھا گزرا تھا لیکن آخری دن ان کے ساتھ یہ حادثہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ندا یاسر کی بہن کا موبائل بھی ترکی میں چوری ہوگیا تھا لہذ اانہوں نے تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ ترکی جائیں تو اپنے سامان کی حفاظت کریں۔ندا یاسرنے بتایا کہ ترکی کے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آرکٹوانے کے بعد وہ پاکستان واپس آگئیں لیکن انہیں ابھی تک ان کی جیولری واپس نہیں ملی جو استنبول کے ہوٹل سے چوری ہوگئی تھی لہذا انہوں نے کہا کہ وہ ترک سفارتخانے سے درخواست کریں گی کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور ان کا چوری ہونے والا سامان واپس دلوانے میں ان کی مدد کریں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…