پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

مسلسل 3دن تک بارشیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے گرمی سے نڈھال پاکستانیوں کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کی دوپہر اور شام سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہوجائے گا اور 18 اور 19 جون کو بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی کے تمام علاقوں میں

تیز اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس دوران بارش سے پہلے آندھی آنے کا امکان بھی ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ کراچی کے شمالی علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ان علاقوں میں ہائی وے سمیت سرجانی ٹائون،گلشن حدید اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔پری مون سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس سیزن میں ماضی میں طاقتور سسٹم دیکھے گئے ہیں جس کے باعث غیر معمولی بارشیں ہوئی ہیں۔ اس دفعہ پری مون سون تین مختلف سسٹم کا مجموعہ ہے۔ بحرِ عرب سے سندھ کے علاقوں کی طرف بادلوں کا نظام بڑھ رہا ہے جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ بنگال کی طرف بھی بارش برسانے والا طاقتور نظام موجود ہے جو پاکستان کی طرف بڑھے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بھی بارشیں برسانے والا نظام موجود ہوگا اور جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کا نظام فعال ہوجائے گا۔اندرونِ سندھ سے متعلق انہوں نے بتایاکہ بارشوں کا موجودہ نظام کئی دیہی علاقوں میں بھی بارش برسائے گا اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 184700یوسک اور اخرج 145000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے

مقام پرآمد66800کیوسک اور اخراج 66800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد62200کیوسک اور اخراج15000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد49700کیوسک اور 19300اخراج کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد194200کیوسک اور اخراج 186200کیوسک،چشمہ آمد201400کیوسک اوراخراج 193000کیوسک

، تونسہ آمد183300 کیوسک اور اخراج154500کیوسک، پنجند آمد14500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدوآمد 120000کیوسک اور اخراج 91200یوسک، سکھر آمد77100کیوسک اور اخراج32200 کیوسک کوٹری آمد22100کیوسک اور اخراج 400 کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی

موجودہ سطح 1463.85فٹ ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.692لین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1145.35فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.600 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیر ہ 0.139ین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…