جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پلاسٹک کی دشمن خردبینی روبوٹ کی فوج تیار

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمہوریہ چیک(این این آئی) دنیا بھر میں ہوا، پانی اور خشکی پر پلاسٹک کے باریک ٹکڑے ہرجگہ بکھرے ہوئے ہیں۔ اسے قابو کرنے کا ایک راستہ خردبینی دھاتی روبوٹس کی صورت میں سامنے آیا ہے جو پلاسٹک کو سادہ سالمات میں تقسیم کردیتے ہیں۔اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریلز میں شائع ایک رپورٹ میں بیکٹیریا کی جسامت والے ایسے روبوٹس کا احوال شائع ہوا ہے جو ازخود آگے بڑھتے ہیں ا

ور پلاسٹک سے چپک کر اسے ماحول دوست اجزا میں تقسیم کردیتے ہیں۔پانچ ملی میٹر تک کے پلاسٹک کے ٹکڑے اپنے ماحول میں رہتے ہوئے بھاری دھاتوں اور دیگر آلودگیوں کو بھی خود سے چپکاتے رہتے ہیں۔ اس طرح پلاسٹک انسانوں کے لیے مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس کا علاج جمہوریہ چیک کے ڈاکٹر مارٹن پیومیرا اور ان کے ساتھیوں نے تلاش کیا ہے۔انہوں نے بیکٹیریا جتنے خردبینی روبوٹ بنائے ہیں جو ستارہ شکل کے ہیں اور بسمتھ وینیڈیٹ سے بنے ہیں اور چار سے آٹھ مائیکرومیٹرجسامت رکھتے ہیں۔ بعد میں ان پر آئرن آکسائیڈ کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ روشنی پڑتے ہی یہ روبوٹ آگے دوڑنے لگتے ہیں اور پلاسٹک کی جانب بڑھتے ہیں۔اپنی کیفیت کی بنا پر یہ چار اقسام کے پلاسٹک سے چپک سکتے ہیں اور کچھ روز میں پلاسٹک کو تلف کرسکتے ہیں۔ لیکن شرط ہے کہ انہیں ہلکے درجے کے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ محلول میں رکھا جائے۔ پہلے مرحلے میں پلاسٹک کا تین فیصد تک وزن کم ہوگیا اور اس کی سطحی شکل تبدیل ہونا شروع ہوئی۔ اس کے بعد وہ چھوٹے چھوٹے اجزا میں تقسیم ہوگئے۔ اس طرح روبوٹ نے بہت کامیابی سے پلاسٹک کو سادہ اجزا میں تقسیم کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…