پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

کورونا کے باعث اسلام آباد میں نئی پابندیاں عائد،نوٹیفکیشن جاری‎

datetime 15  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار سیف ڈیز قراردیدیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی،انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی،آؤٹ ڈور شادیوں کے

اجتماعات میں 150 مہمانوں کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور کھانوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی،آؤٹ ڈور کھانوں باشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کو 50 فیصد لوگوں کے ساتھ آپریشنل کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارات پر بابندی برقرار رہے گی،تمام پبلک اور پرائیوٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی،اسلام آباد کے تمام سینما گھروں میں پابندی برقرار رہے گی۔ تمام کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی،انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی،بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے جمعرات، جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز قرار دے دیا،تمام جمز اور اسپورٹس کورٹس میں صرف ویکسینیٹڈ ممبرز کو اجازت ہوگی۔جمعہ کے دن اسلام آباد میں جی نائن، جی13، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین، فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، ڈی ایچ اے جی ٹی روڈ بند رہیں گے۔بارہ کہو، پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی ایٹ، جی سیون، آئی نائن، غوری ٹاؤن، کہنا پل اور لہتراڑ روڈ بھی بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر کیا جائیگا۔ تمام پابندیاں 30 جون تک جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…