بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ”کوروناماتا“ کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اْتر پردیش کے گاؤں شْکلاپور کے رہائشیوں نے گزشتہ دنوں ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی بنا لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ’کووِڈ 19‘ کی عالمی وبا کے بعد سے بعض بھارتیوں نے کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کردی تھی اور اس سے رحم کرنے کی پراتھنائیں کرنے لگے تھے۔ ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی

اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شْکلاپور گاؤں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر ’کورونا دیوی‘ کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کووِڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، شْکلاپور گاؤں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں ’کورونا ماتا‘ کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک ہے۔لوگ اس مندر میں کورونا ماتا کی پوجا کرنے کے علاوہ مٹھائی اور نقدی بطور نذرانہ بھی چڑھاتے ہیں۔گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے کورونا ماتا کا یہ مندر تعمیر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…