کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی ادکارہ و میزبان حرا مانی نے جعلی انسٹا فالوورز خریدنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔حرا مانی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، مداح حرا مانی کے جعلی انسٹا فالوورز خریدنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ انداز میں جواب دینے کی
بہت تعریفیں کر رہے ہیں۔ شو کے میزبان نے حرا سے پوچھا کہ ’لوگ انسٹا پر پیسے کے ذریعے جعلی فالوورز خریدتے ہیں؟‘جس پر حرا نے چونک کر کہا کہ ‘’اس خبر کے ساتھ ہم لیتے ہیں چھوٹا سا بریک۔‘جس پر میزبان نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ کوئی خبر ہے، تو جواباََ حرا مانی نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے یہ خبر دی ہے یا سوال کیا ہے۔جس پر میزبان نے پھر سے واضح سوال کیا کہ ’پاکستانی انڈسٹری میں کون جعلی فالوورز خریدتاہے؟‘۔حرا مانی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’انڈسٹری میں کیا اب تو باہر بھی لوگ خریدتے ہیں۔‘اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے نہیں پتا کون خریدتا ہے کون نہیں، لیکن یہ اچھی چیز ہے خریدنی چاہیے۔‘جواب سن کر میزبان نے کہا کہ ’ماحول تو آپ نے ایسا بنا دیا تھا کہ ابھی آپ دو چار نام لے لیں گی‘۔جس پر حرا نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس ایسی تو ہوں میں، مجھے کہتے ہیں حرا مانی۔ اداکارہ حرا مانی کے فردوس عاشق اعوان کو مریم نواز کے ڈاکٹر سے مشورے لے کر خوبصورت بننے کے بیان پر متھیرا نے شدید ردعمل دیا ہے۔گلوکارہ متھیرا نے حرا مانی کے بیان پر کہا کہ کیوں کوئی آپ کی وجہ سے اپنا چہرہ بدلوائے، دنیا کو خوبصورت چہرے نہیں خوبصورت روحوں والے انسانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کسی کے بھی چہرے پر کمنٹ کرنے والے کوئی نہیں ہوتے کیونکہ سب کے چہروں کو اللہ نے بنایا ہے۔متھیرا نے لکھا کہ ہر کوئی اپنے لحاظ سے خوبصورت ہوتا ہے۔متھیرا نے حرا مانی کو مشورہ دیا کہ لوگوں کی ظاہری شخصیت سے ان سے متاثر ہونا چھوڑ دیں۔