پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے حج کی خواہشمند خواتین کو خوشخبری سنا دی سب سے بڑی مشکل حل کر دی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے کہاہے کہ محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہاکہ حج پرمٹ صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ایپلی کیشن میں صحت کی تمام ضروری شرائط مکمل ہوں گی۔ وزارت کے پاس کوئی بھی درخواست

کسی بھی وقت مسترد کرنے کا حق ہے۔حج پرمٹ کی درخواست بھیجنے سے قبل ایلی کیشن بھیجنے والے افراد کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں حج نہیں کیا، وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں اور انہیں کووڈ19 نہیں۔وزارت حج کی ایک ٹویٹ کے مطابق حج ایپلی کیشن کی سکروٹنی کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا۔ اس میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ پیکج کے لیے سلیکشن کے تین گھنٹوں کے اندر اندر رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی تاکہ درخواست مسترد نہ کی جائے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا، دریں اثنا سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، مملکت میں داخلے کے لیے آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کا آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج ہوگا۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا)کا کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل ڈیٹا کی ویکسی نیشن رجسٹریشن میں

مکمل تفصیلات ہوں۔جنرل اتھارٹی برائیسول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔سفری ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ ایئرلائنز کو مملکت آنے والے مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی تصدیق کرنا ہوگی۔ گاکا کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ تفصیلات

ایئرلائن کو لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔مسافروں کو موبائل فون پر رجسٹریشن کا میسج دکھانا ہوگا، رجسٹریشن نمبر کے ساتھ پرنٹ سرٹیفکیٹ بھی دکھانا ہوگا، جبکہ ویب سائٹ کے ذریعے پاسپورٹ نمبر سے رجسٹریشن کی تصدیق بھی کرنی ہوگی۔خیال رہے کہ 16جون سے نئے قوانین پر عمل درآمد لازمی قرار دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…