سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 کی بجائے 25 فیصد اضافے کا اعلان

12  جون‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ + این این آئی)بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں کم سے کم 25 ہزار اجرت اور صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کی

تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو مذاق قرار دیا اور کہا کہ اتنا اضافہ کریں جتنا مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کم سے کم 25 ہزار اجرت کریں گے اور صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کریں گے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،بجٹ 2021 کو پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا، پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اقتصادی پالیسی کے نتیجے میں پی ڈبلیو سی نے 2030تک پاکستان کے دنیا کی 18 ویں بڑی اقتصادی طاقت بننے کی پیش گوئی کی تھی، جبکہ عمران نیازی کی ’تبدیلی‘ معیشت کے نتیجے میں پاکستان 2034تک 54معاشی طاقت ہو گا، بجٹ 2021-22پر سابق وزیر خزانہ نے ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کی“تبدیلی”معیشت کی 3 سال میں مکمل تباہی کرنے کے بعد اب چوتھے سال میں اسے ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہے لیکن جو بجٹ پیش کیا وہ مصنوعی اور غیر حقیقی بنیادوں پر کھڑا کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مزید بیوقوف بنا کر ایک سال اور گزار سکیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید

لکھا کہ تحریک انصاف حکومت کی 3سالہ اقتصادی کارکردگی کی وجہ سے بہت تباہی آئی، صرف 3سالہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر 2034تک 54 ویں معاشی قوت ہو گا۔انہوں نے ن لیگ کی اقصادی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی صرف 3 سالہ اقتصاد ی کارکردگی کے نتیجے میں پی ڈبلیو سی نے 2030تک پاکستان کے دنیا کی 18 ویں بڑی اقتصادی طاقت بننے کی پیش گوئی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…