جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تارکین وطن کے معاملے پر امریکی نائب صدر کملا ہیرس صحافی پر شدیدبرہم

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)اگرچہ تارکین وطن کا مسئلہ حل کی کوششوں کے باوجود حل طلب ہے۔ دوسری طرف نائب صدر کملا ہیرس غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں تاریخی اضافے کے دوران جنوبی سرحد کا دورہ کرنے کے لیے ان پر بڑھتے دبائو کو مخفی نہیں رکھ سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونیویشن پروگرام کودیئے گئے ایک انٹرویو میں ہیرس نے

صحافی کے سوال پر گھبراہٹ کی حالت میں جواب دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ کب سرحد کا دورہ کرنے جارہی ہیں؟ نائب صدرنے کہا کہ میں نے کہا کہ میں سرحد پر جائوں گی۔صحافیہ نے انہیں دوبارہ استفسار کیا کہ آپ کب بارڈر جارہی ہیں؟ہیرس نے بعد میں ایک پریشان کن ہنسی کے ساتھ جواب دیا کہ میری بات ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ اینکر پر انگلی اٹھاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا کہ میں سرحد پر جارہی ہوں۔پھر انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ اگر ہم سرحدوں پر موجود مسائل سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان وجوہات اور مسائل سے نمٹنا ہوگا جو لوگوں کو سرحدوں کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا امریکا کے نائب صدر کی حیثیت سے گوئٹے مالا کا میرا پہلا دورہ اسی کی کڑی تھا تاکہ گوئٹے مالا کے لوگوں کی واپسی کے معاملے پر بات چیت کی جا سکے۔لیکن بحث یہیں پر ختم نہیں ہوئی۔ ٹی وی اینکر نے پھر پوچھا کہ کیا آپ کے پاس سرحد پر سفر کے لیے کوئی خاص تاریخ ہے۔اس پر کملا ہیرس نے جواب دیا کہ میں تمہیں اس کے بارے میں مطلع کردوں گی۔امریکی نائب صدر کملا ہیرس میں اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران گوئٹے مالا اور میکسیکو کے دورے پر گئیں۔ ان کے پورے سفر کے دوران امریکی،میکسیکو کی سرحد پر صورتحال کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…