بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی باراپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ

بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ  بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باددی۔دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنوں، گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز پر ایک بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان کردہ ترقیاتی بجٹ سے صنعتی شعبے کو چلانے اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے ذریعے باوقار آمدنی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے بھی 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 900 ارب روپے کی ترقیاتی بجٹ سے غربت کے خاتمے کے علاوہ ہر شعبے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔

97 ارب روپے ڈیموں کی تعمیر کے لئے مختص کیے گئے ہیں، جس سے زراعت اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ بجلی کے شعبے میں گذشتہ حکومت کی طرف سے کئے گئے مہنگے معاہدوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدہ کرنے کے بعد حکومت نے اربوں روپے کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنوں، گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز پر ایک بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…