پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت کو عوام کی بدحالی اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ،ملک کے 3 قیمتی سال ضائع کردئیے گئے، مزید وقت ضائع نہیں کرنے دیں گے، شہباز شریف

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی بدحالی اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں ،اقتصادی سروے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،ملک کے 3 قیمتی سال ضائع کردئیے گئے، مزید وقت

ضائع نہیں کرنے دینگے ،اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوام دشمن بجٹ کو پاس نہیں ہونے دینگے،سندھ میں ٹرین کے تصادم کا المناک حادثہ دل دہلادینے والا واقعہ ہے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ گھوٹکی، سندھ میں ٹرین کے تصادم کا المناک حادثہ ہوا ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور سو سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بڑا افسوسناک اور دل دہلادینے والا واقعہ ہے،ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ مرحومین کے لئے دعا کرتے ہیں،اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحت دے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک ایک بار پھر انتہائی برے حالات سے دوچار ہے ،ایک طرف معاشی بربادی ہے، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی ہے،دوسری طرف آگ برساتی گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے ،بجلی کی بدانتظامی کی مجرم حکومت نے کالج اور سکول بھی کھول رکھے ہیں ،شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ میں بچے بے ہوش ہورہے ہیں لیکن حکومت کو پرواہ نہیں ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کی بدحالی اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ،اقتصادی سروے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے ، اس سے صرف مایوسی اورناکامی نکلی۔شہباز شریف

نے کہاکہ کھانے پینے کی اشیامیں 13 فیصد سے زیادہ مہنگائی، قرض میں اضافہ، کم ٹیکس وصولی حکومتی جرائم ہیں ،بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کرنے کے بعد بھی حکومت کشکول اٹھائے پھر رہی ہے ،دوائی۔ علاج۔ خوراک۔ روزگار سب چھین لیا، پھر بھی حکومت کا رونا جاری ہے ،اکنامک سروے حکمرانوں کی 3 سال کی کارکردگی کا

بدنما آئینہ ہے ،3 سال میں عوام کو بھوک۔ افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا ،بڑے بڑے دعووں میں سے بہت ہی چھوٹی ذہنیت برآمد ہوئی ہے ،3 سال میں قوم نے دیکھ لیا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ، فراڈ اور فریب ہوا ،3 سال ضائع کرنے کے بعد اب دعوی کیاجارہا کہ اب صحیح سمت کا آغاز کررہے ہیں ،3 سال میں سمت ہی طے

نہیں ہوئی تو منزل پر کب پہنچیں گے؟۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 3 قیمتی سال ضائع کردئیے گئے۔ مزید وقت ضائع نہیں کرنے دیں گے ،تمام ارکان عوام دشمن اور آئی ایم ایف کے تیارکردہ بجٹ کو روکنے میں بھرپور کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوام دشمن بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…