جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

میکرون کے منہ پر تھپڑیہ رب کی طرف سے اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو تنبیہ ہے

datetime 10  جون‬‮  2021 |

حیدرآباد(این این آئی)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون کوفرانس کے جنوب مشرقی علاقہ ڈردم کے دورہ کے دوران ایک شخص نے تھپڑماردیا یہ وہی میکرون ہے جس نے اسلام اور بانی اسلام کی توہین کرنے والوں کی سرپرستی کی تھی آج غیب

سے اس کو اس کی اس حرکت کا بدلہ مل گیا اس سے قبل یہ خبریں بھی آچکی ہیں کہ یورپ میں توہین کرنے والاآگ میں جل چکا ہے پاکستان میں بھی جن حکمرانوں نے ختم نبوت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی انکو عوام کی طرف سے جوتے پڑچکے ہیں یہ رب کی طرف سے اسلام کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو تنبیہ ہے کہ وہ اپنی ان حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ مرنے کے بعد عذاب آخرت سے پہلے دنیا میں بھی وہ ذلیل اور رسوا ہونگے اور اللہ کے غضب اور عتاب سے نہیں بچ سکیں گے کینیڈا اور برطانیہ میں مسلمانوں کے ساتھ جو بہیمانہ سلوک کیاگیا جس طرح ان کو گاڑی کے نیچے کچلا گیا ہے وہ اسی اسلام دشمنی کی ایک کڑی ہے جس کا مظاہرہ فلسطین کشمیر روہنگیا اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا جارہا ہے پاکستان کے حکمران ان واقعات کے خلاف مسلم دنیا کے حکمرانوں سے مشترکہ کاروائی کرنے کا زبانی مطالبے کرتے رہتے ہیں حالانکہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس کیلئے کوئی عملی قدم اٹھائیں اسلامی ممالک کے سربراہان کی نہیں تو کم از کم وزرائے خارجہ کی ایک کانفرنس فوری طلب کریں اوراس کیلئے کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…