ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی ایک ہزار ارب روپے کی چوری پکڑی گئی ،تہلکہ خیز دعویٰ، ملک بھر میں ہلچل مچ گئی‎

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے، میگا کرپشن پر انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا،پی ٹی آئی کا بجٹ عوامی نہیں بلکہ سیاسی ہے، پیپلز پارٹی

سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکارکرتی ہے۔ بلاول ہائوس میڈیاسیل سے جاری بیان بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کوایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دوارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اورشرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کرپیسے واپس کردیئے،عمران خان بتائیں کہ یہ دو ارب ڈالر کن سرمایہ دار دوستوں کے تھے کہ جن کو فائدہ پہنچانے کے لئے قومی خزانے کو 300ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرح سود 12 فیصد تک رکھنے کا کہا تھا اور عمران خان کی حکومت نے اس کو 13.25 فیصد بڑھا کر چند سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا،پاکستان انوسٹمنٹ بونڈز کی شرح سود اچانک تبدیل کرکے عمران خان کی حکومت نے چند مخصوص سرمایہ داروں کو 700 ارب

روپے تک کا فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انوسٹمنٹ بونڈ کے 700 ارب روپے اور دو ارب ڈالر پر 300 ارب روپے اورمجموعی طور پر ایک ہزار ارب روپے کی عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی اس میگا کرپشن پر پارلیمانی انکوائری کی جائے، قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دیا جائے گا، پاکستان پیپلزپارٹی اس میگا کرپشن اسکینڈل کے ایک ایک روپے کا عمران خان سے حساب لے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…