ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ملالہ کے متنازعہ بیان کے بعد والد ضیا الدین یوسفزئی نے اپنی شادی سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں‎

datetime 9  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی کے والدین کی شادی کو 27 برس ہوگئے۔اس ضمن میں ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ لی گئی ماضی کی یادگار تصویریں شیئر کیں۔رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ضیاء الدین یوسف زئی نے

تصویروں کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے سال 1994ء میں 8 جون کو شادی کی تھی اور اب اُن کی شادی کو 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستان کی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکرنے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی آفر کردی،نوجوان سکندر کاکہنا ہے کہ نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین دوں گا ،نوجوان کی ملالہ کو شادی کی آفر والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سکندر بخش چوہان نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان کے رد عمل پر ساتھ رہنے اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکندر بخش چوہان کاکہناہے کہ ملالہ یوسف زئی میرے پاس اٹلی آجائے اسکے سب اخراجات میں ادا کروں گا۔ سکندر کامزید کہناتھا کہ ساتھ رہنے کے بعد ملالہ فیصلہ کرلے مجھ سے شادی کرنی ہے یا نہیں ، نوجوان کاکہناتھا کہ ملالہ یوسف زئی کو سمجھاؤں گا کہ شادی ایک عظیم بندھن ہے شادی زندگی کی معراج ہے۔واضح رہے کہ طالبات کی

تعلیم سے متعلق آواز بلند کرنے والی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ کسی کو اپنی زندگی میں رکھنے کیلئے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہی ہے کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟۔

برطانوی فیشن میگزین ووگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران جب ان سے شادی اور محبت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ہمیشہ انہیں شادی کی خوبصورت رشتے کے حوالے سے بتاتی رہتی ہیں، اور ان کے والد کے پاس ایسے لوگوں کی ای میلز آتی ہیں جو انہیں اپنی جائیداد اور پیسوں کے بارے میں بتاکر مجھ سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں لیکن مجھے ابھی تک

سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا ہے؟ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نکاح نامے پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف پارٹنر بن کر کیوں نہیں رہ سکتے؟۔ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس بات کا یقین کرنا مشکل ہے کہ آپ جس شخص کا انتخاب کرتے ہیں وہ قابل اعتماد ہے، خاص طور پر کسی کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوچنا بہت مشکل ہے، آپ جانتے ہیں کہ

سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنے تعلقات کی کہانیاں شیئر کررہا ہے اور آپ پریشان ہوجاتے ہیں کہ آپ کسی پر بھروسہ کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اور آپ کو کیسے کسی پر یقین ہوسکتا ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ دوپٹہ ہمارے پشتون ثقافت کی پہچان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا تعلق کہاں سے ہے، یہ ہمارے لئے پشتونوں کی ثقافتی علامت ہے لہذا یہ نمائندگی کرتا ہے کہ میں کہاں سے آئی ہوں

، مسلمان لڑکیاں یا پشتون لڑکیاں یا پاکستانی لڑکیاں، جب ہم اپنے روایتی لباس پہنتی ہیں تو ہمیں مظلوم یا بے آواز یا مردوں کی سرپرستی کے تحت زندگی گزارنے والا سمجھا جاتا ہے لیکن میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر اپنی آواز بن سکتے ہیں اور آپ کو اپنی ثقافت میں مساوات مل سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…