لاہور (آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے بزدار سرکار کے دو چہتے صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور میاں محمود الرشید کے انتخابی حلقوں میں واقعہ پارکس کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے 78 ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے
انتخابی حلقے میں واقعہ پارکس کی بہتری کے لئے 41 ملین روپے اور صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کے حلقے کے پارکوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے 37 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ یہ فنڈز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو جاری کئے گئے ہیں جو گلشن راوی، سمن آباد، وحدت روڈ اور اقبال ٹائون میں خرچ کئے جائیں گے۔