ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

انسانی تاریخ کا ایک حیرت انگیز معجزہ خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش

datetime 8  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )انسانی تاریخ کا حیران کن معجزہ ، خاتون نے دس بچوںکو جنم دے دیا ۔ دی میئر(MIRROR) کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی 37سالہ گوسیام تارمار سیٹھول نامی خاتون جو پہلے سے جڑواں بچوں کی والدہ ہیں انہوں سوموار کو پریٹوریہ کے ایک اسپتال ڈیلیوری آپریشن کے ذریعہ سات لڑکوں اور تین لڑکیوں کو جنم دیا ۔

خاتون ایک ریٹیل اسٹور منیجر ہے جبکہ وہ پہلے ہی دو جڑواں بچوں والدہ ہیں جن کی عمر اب چھ سال ہے۔خاتونے حمل کے بارے میں نے انکشاف کیا تھا کہ حمل ابتدائی طور پرتکلیف دہ تھااور اس کی ٹانگ میں درد رہنے لگا تھا ۔ خاتون کے شوہر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وہ خوشی سے خود پر کنٹرول نہیں کر پا رہا ۔ دس بچے پیدا ہونے میں بہت خوش ہوں اور ان کی لمبی عمر کیلئے دعا کرتا ہوں ۔ نجی ٹی وی ڈان کے مطابق اس سے قبل یہ اعزاز نادیہ سلیمان نامی ایک امریکی یہودی خاتون ہیں جنہوں نے جنوری 2009 میں 8 بچوں کو بیک وقت جنم دیا جو سب زندہ بھی بچ گئے۔مگر یہ یہ ریکارڈ بہت جلد افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والی خاتون کے نام ہونے والا ہے۔حلیمہ سیسی نامی خاتون کے ہاں 9 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے اور یہ ڈاکٹروں کے اندازے سے بھی زیادہ ہے۔25 سالہ حلیمہ کے الٹرا ساؤنڈ مراکش اور مالی میں ہوئے اور ان سے 7 بچوں کی پیدائش کا عندیہ ملا تھا مگر حیران کن طور پر 2 بچے نظر نہیں آسکے۔تمام بچوں کی پیدائش آپریشن سے ہوئی۔حلیمہ کا حمل مالی کے باسیوں اور رہنماؤں کی توجہ کا مرکز اس وقت بن گیا تھا جب مارچ میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ خاتون کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مالی حکومت نے حلیمہ کو مراکش بھیج دیا تھا جہاں اس نے 5 لڑکیوں اور 4 لڑکوں کو جنم دیا۔مالی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماں اور بچے ٹھیک ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں وہ گھر واپس آجائیں گے۔تاہم مراکش کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں اس بارے میں کچھ علم نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کے کسی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں اتنے زیادہ بچوں کی پیدائش کے بارے میں علم نہیں۔طبی ماہرین کو حلیمہ کی صحت کے ساتھ ساتھ بچوں کے زندگی کی بھی فکر ہے کیونکہ بیک وقت 9 بچوں کی پیدائش بہت کم ہوتی ہے اور ایسا ہونے پر پیچیدگیوں کے باعث چند بچوں کی ہلاکت ہوجاتی ہے۔اگر حلیمہ کے بچے مشکلات سے بچنے میں کامیاب ہوگئے تو ایک خاتون کے ہاں بیک وقت سب سے زیادہ بچوں کا عالمی ریکارڈ بھی ان کے نام ہوجائے گا۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…