ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

خاتون کی نامناسب تصاویر پوسٹ کرنے پر ایپل کولاکھوں ڈالرز اداکرنا پڑ گئے

datetime 8  جون‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)امریکی یونیورسٹی کی طالبہ کی نامناسب تصاویر پوسٹ ہونے پر ایپل لاکھوں ڈالرز اداکرنے پڑ گئے ،امریکی میڈیارپورٹ کے مطابق اوریگن یونیورسٹی میں زیرتعلیم خاتون نے اپنا آئی فون 2016 میں کیلیفورنیا میں ایپل کے کنٹریکٹر پیگاٹرون کے ایک مرکز میں مرمت کے لیے دیا تھا۔اس مرکز کے 2 ٹیکنیشن نے آئی فون میں موجود خاتون کی نامناسب تصاویر اور

ویڈیو اس کے فیس بک اکائونٹ سے اس طرح پوسٹ کردی تھیں جیسے اس نے ہی پوسٹ کی ہوں۔جس کے بعد خاتون کے وکیل کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی اور جذباتی صدمے پر ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا انتباہ دیا تھا۔اگرچہ یہ واقعہ پیگاٹرون کے مرکز میں پیش آیا مگر ایپل نے تصفیہ کرتے ہوئے خاتون کو لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کی اور پھر اپنے کنٹریکٹر سے وہ رقم حاصل کی۔اس کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب پیگاٹرون اور انشورس کمپنیوں کے دوران تنازع ہوا جن کی جانب سے ادائیگی کرنے سے انکار کیا گیا۔ایپل نے اس معاملے کی گہرائی میں جاکر تحقیقات کی جس کے بعد خاتون سے معاملہ طے کیا گیا اور دونوں ٹیکنیشنز کو فارغ کردیا گیا۔اس معاملے کے قانونی دستاویزات میں ایپل کا حوالہ صرف ایک صارف کے طور پر کیا گیا اور اس کی شناخت ایک غیرمتعلقہ مقدمے سے ہوئی۔ایپل کے ترجمان نے قاتون کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے اس طرح کے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور فونز کی مرمت کے دوران ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 2016 کے بعد سے کنٹریکٹر قوانین کو مسلسل مضبوط بنایا جارہا ہے۔مگر یہ واضح نہیں کہ ایپل کی جانب سے اس طرح کی لیک کی روک تھام کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے بالخصوص ایسے ٹیکنیشنز کی جانب سے جو کمپنی کے براہ راست کنٹرول میں نہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…