منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نے اسلام آباد سے ایک اور اسکینڈل سامنے آنے کا دعویٰ کر دیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا۔ چیئرمین نیب عدالتوں میں آکر دیکھیں یہاں کیا ہو رہا ہے۔ ٹرین کی پٹڑی کی مرمت کے پیسے کرپشن کی نذر ہوئے، ٹرین حادثے پر حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں ہوئی بلکہ حادثے کی ذمہ داری سابق حکومت پر ڈال دی، اسلام آباد سے ایک اور نیا سکینڈل کا

بھی دعویٰ کر دیا ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا عمل جو جاری ہے اس کا حال سب دیکھ سکتے ہیں،ہم تو کہتے ہیں کہ کیمرے لگائیں اور بتائیں کہ ان کیسز میں کیا ہوتا رہا ہے، چیئرمین نیب خود سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ یہاں آ کر دیکھیں کہ نیب عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے دعوی کیا کہ جلد اسلام آباد سے ایک اور سکینڈل سامنے آئے گا کہ کس طرح حکومتی مشینری استعمال کر کے اربوں روپیہ کمایا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ تکلیف میں اور ملک مشکل میں ہیں ، ملک میں مہنگائی ہے اورلوگ بیروزگار ہورہے ہیں، کوئی پوچھنے والانہیں کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہے؟ وزیر اعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فرمایا کہ جس ملک کے حکمران کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے ،آج وفاق اور پنجاب میں پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ، وزرا دوائیوں، چینی اور گندم میں پیسے کھا گئے اور ان میں کروڑوں نہیں اربوں روپے کھائے گئے،‎ یہ حکومت جاری منصوبے تک مکمل نہیں کر سکی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل ٹرین کا بڑا حادثہ ہوا اور وزیراعظم پارلیمنٹ تک نہیں آئے ، صرف ٹویٹ سے اظہار افسوس نہیں ہوتا، یہ نالائقی اور کرپشن ہے ، ٹرین کی پٹڑی کی مرمت کے پیسے کرپشن کی نذر ہوئے اور پارلیمنٹ میں حکومتی وزرا نے کہا کہ یہ پرانی حکومت کا کیا دھرا ہے۔ کمیشن کا مقصد ملزمان کو تحفظ اور چوری کو چھپانا ہے مگر یہ کام اب نہیں چل سکتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی الیکشن شفاف نہیں ہوا، اپوزیشن کا کام ہے کہ عوام کی بات کرے، اگر شفاف الیکشن ہوئے اور دھاندلی نہ ہوئی تو عوام الیکشن میں بتائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتا، ہم اور پیپلز پارٹی سیاسی جماعتیں ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت کو کہتا ہوں کہ ظرف بھی کوئی چیز ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اتنا بڑا ٹرین حادثہ ہو گیا جس پر حکومت کو کوئی ندامت نہیں تھی اور وفاقی وزرا نے سابق حکومت پر ٹرین حادثے کی ذمہ داری ڈال دی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کو وہاں پہنچائیں گے جوعبرت کا نشان ہو گا۔ کمیشن پر کمیشن بنتا ہے جو پیسے کھانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…