اسلام آباد (این این آئی) مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داد نے کہا ہے کہ مزید 10 پاکستانی مصنوعات کو جیو گرافیکل انڈیکییشن)جی ائی( کے طور پر منظور کیا گیا ہے ان میں زرعی اور غیر زرعی مصنوعات شامل ہیں ۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چونسہ آ م ،سندڑی آم ،کینو،ہنزہ روبی
,سوات کا ایمرلڈ)زمرد( ،کشمیر ٹور لائن ،سکردو کی ٹوپی،سکردو ایکویریم، پیروڈٹ سٹون اور پیروڈٹ ویلی کو جی آئی کے طور پر منظور کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جی آئی سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی اور میک ان پاکستان پالیسی کو فروغ ملے گا ۔