جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جی-7 اجلاس میں ایمازون اور فیس بک سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 5  جون‬‮  2021 |

لندن(این این آئی) دنیا کی 7 بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کی تنظیم G-7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد تک ٹیکس لگانے کی امریکی صدر کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے باعث جی-7 کے وزرائے

خارجہ کا اہم اجلاس لندن میں برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک کی سربراہی میں ہوا جس میں میزبان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔جی-7 کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کے بعد برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک نے اعلان کیا کہ امریکی تجویز پر ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کارپوریٹ ٹیکس میں سب سے بڑا مسئلہ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کرنا ہے کیوں کہ یہ کمپنیاں اپنے مرکزی دفاتر اْن ممالک میں کھول لیتی ہیں جہاں ٹیکس کی شرح کم ہوتی ہے۔ اس معاہدے میں اس پیچیدگی کو بھی دور کیا گیا ہے۔قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن کا ملٹی نیشنل کمپنیوں پر کارپوریٹ ٹیکس کو 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے ہونے والی آمدنی سے کئی ممالک وبا کے دوران لیے گئے قرضوں کو اتار سکیں گے۔جی-7 ممالک کے کارپوریٹ ٹیکس کی تجویز کو جلد ہی ہونے والے جی-20 ممالک کے اجلاس میں بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اس ٹیکس کی زد میں گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی آسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…