اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ایرانی بحریہ کا سب سے بڑا جہاز ڈوب گیا‎‎

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن) آبنائے ہرمز میں ایرانی نیول کے ایک بڑے آئل ٹینکر ”خارگ“ میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں جہاز سمندر میں ڈوب گیا جب کہ 400 تربیتی اہلکاروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں

ایرانی بحریہ کے ایک بڑے جہاز میں آگ بھڑک اْٹھی جس پر 20 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا۔ جہاز میں لگنے والی آگ انتہائی خوفناک تھی جس نے تیزی سے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جہاز میں موجود 400 اہلکاروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیم نے بحری جہاز میں لگی آگ کو بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن 20 گھنٹے کی جدوجہد کے باوجود کامیاب نہ ہوسکے اور 40 ملین پاؤنڈ کے مالیت کا جہاز ڈوب گیا۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارگ اہلکاروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حادثے کے وقت جہاز میں 400 اہلکار ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ملٹری ٹریننگ کے دوران غلطی سے میزائل چل جانے کے باعث 19 نیوی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے تھے اسی طرح 2018 میں بھی ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوب گیا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…