انقرہ (این این آئی)ترکی کے خفیہ ادارے کے ایجنٹوں نے ملک سے باہر ایک کارروائی کرتے ہوئے امریکا میں مقیم ترک عالم فتح اللہ گولن کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے۔خفیہ ایجنٹوں نے انھیں انقرہ منتقل کردیا ہے جہاں اب ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق صلاح الدین گولن دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم کی نمائندگی کے الزام میں ترکی کو مطلوب تھے۔انھیں ترکی کے خفیہ ادارے ایم آئی ٹی نے ایک آپریشن میں گرفتار کیا ہے۔البتہ پورٹ میں یہ نہیں بتایا گیاکہ صلاح الدین گولن کو کہاں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں کب ترکی واپس لایا گیا۔ تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ فتح اللہ گولن کے بھتیجے افریقی ملک کینیا میں مقیم تھے۔