منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آج سہ پہر اوررات کے وقت تیز ہوائوں ، گرج چمک کیساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے پکی خبر دیدی

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم منگل کو سہ پہر / رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان

اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں منگل کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔.دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں طوفانِ بادو باراں کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایک واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں پیش آیا۔علاوہ ازیں دیوار اور درخت گرنے کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورمتعلقہ حکام  کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…