ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امی کو کینسر تھا، علاج کے لیے پیسے چاہئے تھے ،شوبز کی وہ اداکارائیں جنہوں نے مشکل وقت میں کما کر اپنے گھر والوں کو سنبھالا

datetime 31  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اہلخانہ کے اخراجات کو پورا کرنا اور ان کی کفالت کرنا نوکری کرنے والے ہر شخص کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے۔ ہم نوکری یا کاروبار اپنے اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ انہیں کسی بھی چیز کی کمی محسوس نہ ہو اور وہ باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔کمانے کی ذمہ داری صرف مرد حضرات کی ہی نہیں ہوتی بلکہ

اس ملک میں کئی خواتین ایسی ہیں جن کے کاندھوں پر پورا گھر سنبھالنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر شوبز انڈسٹری میں بھی متعدد ایسی فنکارائیں موجود ہیں جن کی شوبز انڈسٹری میں شمولیت کا مقصد اپنے اہلخانہ کے اخراجات کی ذمہ داری اٹھانا تھا۔تو آج ہم جانیں گے اُن اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں نے اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے شوبز میں کام کیا۔شوبز کی مشہور اداکارہ سعدیہ اداکارہ ہونے کے ساتھ پروگرام ہوسٹ بھی ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران اداکارہ سعدیہ امام نے کہا تھا کہ انہیں اپنے کنبے کی کفالت کے لئے سخت محنت کرنی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ شوبز کی دنیا میں داخل ہوئیں تو ان کے پورے گھر کا انحصار سعدیہ اور ان کی بڑی بہن عالیہ امام پر تھا۔ نمبر دو پر ڈرامائی صنعت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سجل علی اپنے والد اور والدہ کی علیحدگی کے بعد مالی بحران سے گزر چکی ہیں۔ ایک پروگرام کے دوران سجل نے اپنے مشکل مالی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے دوسری خاتون سے شادی کرلی تھی اور والدہ انتقال کر چکی تھیں جس کی وجہ سے مالی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ بعد ازاں سجل علی کو ان کی بہترین اداکاری کی بنا پر اچھے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع ملا اور آج ان کا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔نمبر تین ،باصلاحیت اداکارہ صباء قمر کے

والد کی وفات اس وقت ہوئی جب وہ صرف تین سال کی تھیں۔ اداکارہ کے رشتہ دار ان کے شوبز میں کام کرنے کے بالکل حق میں نہیں تھے۔ صباء اپنے گھر والوں کی واحد امید تھیں۔ بعد ازاں جب شوبز کی دنیا میں وہ داخل ہوئیں تو انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بھرپور جدو جہد کی اورآج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں ساتھ ہی اپنی

فیلی کو بھرپور سپورٹ کرتی ہیں۔ نمبر چار ، پاکستان کی مقبول اداکارہ سوہائی علی ابڑو شوبز میں آنے سے قبل بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں۔ انہوں نے اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے شوبز انڈسٹری جوائن کی۔نمبر پانچ ، میڈیا انڈسٹری کی معروف اداکار و ہوسٹ کرن تابیر کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور اولاد اور گھر کی اہم فرد ہونے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ دلیری سے کیا۔

ہیلتھ فیشن ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کرن نے اپنی مشکلات کا بتایا تھا کہ ان کی والدہ کینسر کے مرض کا شاکر تھیں اور علاج کے لیے اس دوران رقم موجود نہیں تھی۔ تو ایک مشہور گیم شو اس دنوں چل جاری تھا جس میں انہوں نے حصہ لیا، اور انہوں نے وہ گیم جیتنے کی ٹھان لی تھی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جب گیم شو میں فتح حاصل کر لیں گی تو جو انعامی رقم انہیں دی جائے گی وہ اس سے اپنی والدہ کے علاج میں لگائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…