اسلام آباد،لندن،قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی انصار عباسی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتا یا کہ ہمالیہ کا گلابی نمک اسرائیل میں پیک کر کے امریکہ میں بیچا جاتا ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کیخلاف بلیک برن میں
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہ مظاہرہ جنگی جہاز تیار کرنے والی فیکٹری کے سامنے کیا گیا۔اس موقع پر موجود مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والے پارٹس غزہ میں استعمال ہوئے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ کمپنی اسرائیل کے لیے فائٹر جیٹ طیارے تیار کرتی ہے جو حال ہی میں غزہ میں استعمال ہوئے۔ واضح رہے کہ یہ مظاہرہ لنکاشائر پیس فورم کی جانب سیکیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین فیکٹری کی دیوار پر چڑھ کر نعرے لگاتے رہے، جبکہ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگی آلات مہیا نہ کرے۔علاوہ ازیں مصر کے وزیرخارجہ سامح شکری نے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل کو ایسے تمام اقدامات سے گریز کرناچاہیے جن سے بالخصوص فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سامح شکری سے قاہرہ میں اسرائیلی وزیرخارجہ گابی
اشکنازی نے ملاقات کی اور ان سے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اس فلسطینی علاقے کی تعمیر نو سے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس ملاقات کے بعد مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سامح شکری نے گابی اشکنازی پر واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس ،الاقصی مسجد اور تمام اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تقدس کو ملحوظ رکھنا ہوگا۔
Mr PM @ImranKhanPTI raw pink salt is exported and other counties make money by value addition. Why can’t we do it?? https://t.co/lawrjeO5le
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) May 30, 2021