جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوگر سیکنڈل ترین ، شریف اور مخدوم گروپوں کیخلاف ٹھوس ثبوت مل گئے وزیر اعظم نے مالکان کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے تین شوگر ملز گروپوں کے مالکان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔روزنامہ جنگ میں زاہد گشکوری  کی شائع خبر کے مطابق تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ انہیں ترین ، شریف اور مخدوم گروپوں کے مل مالکان

کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں ۔تازہ تحقیقات کے نتیجے میں امکان ہے کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے الزام میں چند شوگر ملز مالکان کو حراست میں لے لے۔ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے احتساب پر خصوصی معاون شہزاد اکبر کو کہا تھا کہ ایف آئی اے لاہور کو آئندہ چار ہفتوں میں مل مالکان کے خلاف مکمل رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی تھی ۔ایف آئی اے کے ایک متعلقہ افسر نے کہا کہ اب تین گروپوں کے مل مالکان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی هشروع لیکن اس کی حکمت عملی کو کسی پر ظاہر نہیں کیا جاسکتا، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شہزاد اکبر کو تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر کی توجہ فروکی پلپ پر ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ پر مرکوز ہے ۔جبکہ فروکی پلپ کیس میں ایس ای سی پی کی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں جہانگیر ترین کو بری کردیا گیا تھا ۔ لیکن علی ظفر نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہیں تفتیش کاروں کی سفارشات پر کوئی ریویو درکار ہے ۔ استفسار پر انہوں نے مزید کیا کہ وہ اس کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی سوال پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…