بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کی امن کیلئے کوششو ں کا اعتراف وزیر اعظم،افواج اور 22کروڑ پاکستانیوں کے موقف کی جیت قرار

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کی امن کیلئے کوششو ں کا اعتراف وزیر اعظم عمران خان،افواج پاکستان اور 22کروڑ پاکستانیوں کے موقف کی جیت ہے،اگر بھارت خطے میں مکمل امن چاہتا ہے تو کشمیر میں جاری دہشتگردی بند کر کے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے

مطابق حل کر ے،افواج پاکستان 22 کروڑ پاکستانیوں کا فخر ہے،قومی دفاعی اداروں پر تنقید کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے،افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ملک میں امن آیا ہے۔اپنے بیان میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر پاکستانی کو سب سے پہلے ملکی و قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے قومی اداروں کی مضبوطی ہی اصل میں پاکستان کی مضبوطی ہے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے،ہر پاکستانی اپنے دفاعی اداروں کے ساتھ متحد کھڑ اہے اور ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہے جو ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جو لوگ دفاعی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ آج ہر شعبے میں پاکستان درست سمت میں گامزن ہو رہا ہے ہم سب نے ملکر پاکستان کے دفاعی سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنانا ہے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا او ر ملک میں مکمل امن و استحکام آئے گا اور موجودہ حکومت پہلے دن سے اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گور نر پنجاب نے بھارتی آر می چیف کی جانب سے امن کے لیے پاکستان کی

کوششوں کے اعتراف پرکہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں خطے میں امن کے لیے پاکستان نے جو قر بانیں دیں ہیں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی اور صرف بھارتی آرمی چیف ہی نہیں عالمی ادارے بھی پاکستان کی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کر رہے ہیں مگر جب تک کشمیر میں بھارتی افواج اپنی دہشت گردی ختم نہیں کرتی اس وقت خطے میں مکمل امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اس لیے بھارت کو چاہیے وہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…