کراچی (این این آئی) گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرلیا گیا، مالکن نے کتے کی واپسی کے عوض 30 ہزار روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں گلستان جوہر بلاک 7 میں پالتو کتے کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل سوار4 لڑکے پالتو کتے کے اغوا کر کے لے گئے۔مالکن کا زوزو کتے کی بازیابی پر30 ہزارروپیانعام کااعلان کردیا ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری والدہ گھر کے قریب زوزو کوٹہلانے لے گئی تھیں کہ موٹرسائیکل سوارلڑکوں نے زوزو کو بلایا اور اٹھا کر لے گئے۔