ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ارطغرل غازی کے کردار بامسی کا عثمان کار لوش میں کا انتقال، مداح غم میں مبتلا ہوگئے

datetime 28  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی سے آغاز کرنے والے بامسی بے کا کردار کورلش عثمان میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ مسلمانوں کی مثالی اور تاریخی فتوحات پر مبنی سیریز کورلش عثمان میں نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں سیدھی راہ دکھانے والے

بامسی بے کو ان کے چاہنے والے اب مزید نہیں دیکھ سکیں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گزشتہ شب سیریز کے دوسرے سیزن کی 60 ویں قسط نشر کی گئی جس میں بامسی بے کا انتقال ہوگیا۔ ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی سیریز میں ارطغرل کے وفادار ساتھی کی موت نے پاکستانیوں کو غم سے نڈھال کردیا جس کے بعدٹوئٹر پر اب تک بامسی بے کے ہیش ٹیگ میں 13 ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔ایک صارف نے موت کے سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ 7 سال بعد یہ واقعی چلے گئے۔ایک صارف نے کہا آج رات ہم سب سے بہترین اور مثالی کردار کو الوداع کہتے ہیں جب کہ دیگر صارفین نے بھی اس کردار کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ واضح رہے ارطغرل کے وفادار دوستوں میں سے صرف عبدالرحمٰن غازی اور بامسی بے کا کردار ہی کورلش عثمان کے دونوں سیزن میں موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…