منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کے تین وارداتی اصول یہ ہیں، ن لیگ نے اصول پیش کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو چوری میں سہولت کار قرار دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں،عوام کو لوٹنے کے عمران حکومت کے فارمولے کیکرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن کے تین وارداتی اصول ہیں،پہلے چوری کا حکم پھر سہولت کاری انکوائری اور آخر میں چوروں کو این

آر او دے دو۔مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہاکہ عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں، خود منظوری اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی میں ساڑھے چار سو ارب کی پہلے چوری پھر عمران صاحب نے انکوائری کرائی اور آخر میں این آر او دے دیا ،آٹے میں دو سو پندرہ ارب کی پہلے چوری پھر انکوائری کرائی اورآخر میں این آر او دے دیا، دوائی میں پانچ سو ارب کا ڈاکہ مارا گیا، عمران صاحب نے وزیر کو پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا، ایل این جی میں ایک سوبائیس ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر میں چوروں کو این آر او دے دیا، بجلی گیس میں ڈاکے سے عوام سے اربوں لوٹ لئے گئے، آنکھیں بند کرکے این آر او دے دیا، رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی خود منظوری دے کر چوری کرائی، پھر انکوائری کے بعد این آر او دے دیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سے ملک کوناقابل تسخیربنادیا، یوم تکبیر پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن ہے قوم ہمیشہ یو م تکبیر پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کر تی رہے گی، جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور تمام سکیورٹی ادارے

پاکستان کا فخر ہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملکی وقار، قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی پرسمجھوتہ نہ کرکے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا، وہ ایسا لیڈر ہے جس کے نزدیک پاکستان کی سربلندی ، خود مختاری اور سا لمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ آ ج

عالمی دنیا سے بھیک مانگنے والے نئے پاکستان کے حکمرانو ں کو شرم آ نی چاہیے آ ج 28مئی کے روز ہی پاکستانی قوم نے اپنے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں عالمی طاقتوں کا دباو قبول نہ کرتے ہوئے اربوں ڈالر کی پیشکش مسترد کرکے ملکی وقار، قومی خود مختاری اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا اور ملک کوایٹمی قو ت بنایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…