جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

خواتین کا ڈپریشن ماں اور بچے کے تعلقات پر اثرانداز ہوتا ہے،کنگز کالج لندن کی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)حمل سے قبل یا اس کے دوران ڈپریشن کا سامنا کرنے والی خواتین کا اپنے بچوں سے تعلق متاثر ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کنگز کالج لندن کی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ حمل سے قبل یا اس کے دوران ڈپریشن کا سامنا ہونے پر ماں اور بچے کا تعلق پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے محققین نے خواتین کے 3 گروپس میں بچے کی پیدائش کے 8 ہفتے اور 12 ہفتے بعد تعلقق کے معیار کاا تجزیہ کیا۔ان گروپس میں سے ایک صحت مند خواتین کا تھا، دوسرا حمل کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے والی خواتین جبکہ تیسرا گروپ ان خواتین کا تھا جن کو ماضی میں ڈپریشن کا سامنا ہوا تھا مگر حمل کے دوران صحت مند تھی۔مجموعی طور پر یہ 131 خواتین تھیں جن میں سے 51 صحت مند تھیں یعنی انہیں کبھی ڈپریشن کا سامنا نہیں تھا، 52 کو دوران حمل جبکہ بای 28 میں ڈپریشن کی تاریخ تھی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ حمل کے دوران یا اس سے قبل ڈپریشن کا سامنا کرنے والی خواتین کا پیدائش کے 8 اور 12 ہفتے بعد بچے سے تعلق کا معیار گھٹ گیا تھا۔تحقیق کے مطابق 8 ویں ہفتے میں دوسرے گروپ کی 62 فیصد جبکہ تیسرے گروپ کی 56 فیصد خواتین نے بچے سے تعلق کے معیار میں کم ترین اسکور حاصل کیا، جبکہ یہ شرح پہلے گروپ میں 37 فیصد تھی۔تاہم تمام ماں کا بچے سے

تعلق 8 سے 12 ہفتے کے دوران بہتر ہوا۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ماہرین کو نہ صرف دوران حمل ڈپریشن کا سامنا کرنے والی خواتین کو سپورٹ کرنا چاہیے بلکہ ڈپریشن کی تاریخ رکھنے والی خواتین کی بھی معاونت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مزید تحقیق سے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی ڈپریشن کی تاریخ کیوں بچے سے تعلق قائم کرنے میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…