اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے 3 وارداتی اصول عوا م کو لوٹنے کا حکومتی فارمولا بتادیا گیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے موجودہ عوام کو لوٹنے کا حکومتی فارمولا بتاتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں،پہلے چوری کا حکم پھر سہولت کاری اور انکوائری اور آخر

میں چوروں کو این آر او دے دو ،عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں، خود منظوری اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چینی میں 450 ارب کی پہلے چوری پھر عمران صاحب نے انکوائری کرائی اور آخر میں این آر او دے دیا ،آٹے میں 215 ارب کی پہلے چوری پھر انکوائری کرائی اور عمران صاحب نے آخر میں این آر او دے دیا ۔ انہوں نے کہاکہ دوائی میں 500 ارب کا ڈاکہ مارا گیا، عمران صاحب نے وزیر کی پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا ،ایل این جی میں 122 ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر مین عمران صاحب نے چوروں کو این آر او دے دیا ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گیس میں ڈاکے سے عوام سے اربوں لوٹ لئے گئے، عمران صاحب نے آنکھیں بند کرکے این آر او دے دیا ،رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی خود منظوری دے کر چوری کرائی، پھر انکوائری کے بعد این آر او دے دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…