اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے فواد چوہدری کو خوبصورت اردو بولنے پر کراچی کی اضافی رکنیت ملنے کی بات پر صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد ووفاقی وزیر اسد عمر نے فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے
دور ان کہاکہ فوادچوہدری کو اتنی خوبصورت اردو بولنے پر کراچی کی اضافی رکنیت ملنی چاہیے جس پر صحافی بھی مسکر ادیئے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اپریل میں گردشی قرض میں 260 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں اضافے 449 ارب روپے تھا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں گردشی قرض میں 189 ارب روپے کی کمی کی گئی،رواں مالی سال گردشی قرض میں صرف 100 ارب روپے کا اضافہ ہو گا،رواں مالی سال گردشی قرض میں اضافے مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہو گا۔