بلاول بھٹو کا اگلے الیکشن سے ڈیڑھ سال قبل مستقل پنجاب میں ڈیرہ لگا نے کا فیصلہ، ایجنڈا سامنے آ گیا

23  مئی‬‮  2021

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگلے الیکشن سے قبل ڈیڑھ سال مستقل پنجاب میں ڈیرہ لگا ئیں گے پنجاب سے بڑے نام پی پی پی میں شامل ہو ں گے جلدہی پنجاب میں بھی تیر چلے گا فیصل آباد ضلع شہر سے دو اہم سیاسی گھرانوں کی پیپلز پارٹی

میں شمولیت کی بات چیت آخر ی مراحل میں ہے۔ وہ ہفتہ کے روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی عمران حکومت نے مہنگائی، بیر وز گاری اور لا قا نونیت کابازار گرم کر رکھا ہے پی ٹی آئی سرکار ہر محاذپہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی 2023 کے الیکشن میں مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہیں موجودہ حکومت نے فلسطین کیخلاف اسرائیلی حملوں پر پاکستانی قوم کے جذبات کی درست تر جمانی نہیں کی بدین الیکشن میں پی پی پی امیدوار نے پی ڈی ایم اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار کو چالیس ہزار ووٹو ں سے شکست دی ہے قبل ازیں سردار لطیف خان کھوسہ کی آمد پرپی پی پی کارکنان اور وکلا نے کمال پور انٹر چینج پر پھولوں کے ہارپہنا کر ان کا پر تپاک استقبال کیااور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر کارکنان نے جئے

بھٹو، جئے بلاول کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ اپنے دورہ کے اختتام پر سردار لطیف کھوسہ ڈویڑنل صدر پی پی پی چوہدری سعید اقبال کی والدہ اور معروف قانون دان رانا سفیان ارشد ایڈووکیٹ کے ناناکے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر وں پر گئے اورمرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…