بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

گندم کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

datetime 22  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 200 روپے اضافہ کے بعد 2 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے،گندم کی کم دستیابی کے سبب فلورملز کو آٹے کی وافر سپلائی میں بھی

مشکلات کا سامنا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، لاہور میں گندم کی فی من قیمت 1950 روپے اور 20 کلو آٹا تھیلا قیمت 1080 ہے، راولپنڈی میں اس وقت گندم کی فی من قیمت 2050 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی قیمت 1100 روپے ہو گئی ہے، اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمت 60 روپے فی کلو ہے لیکن آٹا پہلے ہی 65 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، ضلع میں چکی مالکان نے عندیہ دے دیا ہے کہ اگر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا تو پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیں گے۔ حیدرآباد میں ڈیڑھ ماہ قبل ہی تندوری روٹی کی قیمت بڑھاکر 15 روپے مقرر کی گئی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافے کی صورت میں تندوری روٹی کی قیمت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم نہ ملنے سے متعدد چھوٹی ملز کئی روز سے بند ہیں، محکمہ خوراک پرمٹ سسٹم ختم کر کے فلور ملز کو پنجاب بھر سے گندم خریدنے کی ازادی دے، محکمہ خوراک،پاسکو اور ضلعی افسران فلور ملز کی گندم پکڑ کر اپنے خریداری اہداف مکمل کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…