پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حضرت عمر ؓ کی دس ایسی خوبصورت باتیں جو زندگی بدل دیں

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میشہ سچ بولو،چاہے سچ بولنے سے تمہاری جان ہی چلی جائے۔ مالِ غنیمت کی امید پر کسی کی جان جوکھوں میں مت ڈالو۔کم بولنا حکمت ہے کم کھانا صحت ،اور کم سونا عبادت ہے۔ ایمان کے بعد نیک بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں.لالچ سے زیادہ عقل کو برباد کرنے والی کوئی چیز نہیں شراب بھی نہیں۔جس سے تم کو نفرت ہو اس سے ڈرتے رہو۔سخی خدا کا دوست ہے ،چاہے فاسق ہو

،بخیل خدا کا دشمن ہے چاہے زاہد ہو۔کسی شادی شدہ فوجی کو چارمہینے سے زیادہ میدان جنگ میں نہیں روکنا چاہئے۔ایک رات حضرت عمر فاروق ؓ لوگوں کے حالات کا جائزہ لے رہے تھے اور ان کی خبر گیری میں مصروف تھے۔ کہ آپ ؓ کو تھکاوٹ محسوس ہوئی تو کسی گھر کی دیوار کے ساتھ ٹیک لگالی۔آپ ؓ نے سنا کہ ایک عورت اپنی بیٹی سے کہہ رہی ہے کہ بیٹی جاؤ اٹھو اور دودھ میں پانی ملاؤ !بیٹی نے کہا:اماں کیا آپ کو معلوم نہیں ،کہ امیر المومنین حضرت عمر بن الخطاب ؓ نے اس سے منع کیا ہے ؟ اس کی ماں پھر بولی : جلدی جاؤ دودھ میں پانی ملاؤ ،ابھی ہمیں عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے ہیں ،لڑکی نے جواب دیا:اما! عمر ؓ تو نہیں دیکھ رہے مگر عمر ؓ کا رب تو دیکھ رہا ہے.حضرت عمر ؓ کو اس نیک لڑکی کی بات بہت پسند آئی،اپنے غلام کو جو اس وقت ان کے ہمراہ تھا،فرمایا :اس دروازے کی شناخت رکھنا اور یہ جگہ بھی یاد رکھنا :پھر وہ دونوں آگے چل دیئے جب صبح ہوئی تو حضرت عمر ؓ نے غلام سے فرمایا:جاؤدیکھوں وہ لڑکی کون ہے؟اور اس نے کس عورت کو جواب دیا:اور کیاان کے ہاں کوئی مرد ہے ؟ غلام معلومات لے کر واپس آیا اور حضرت عمر ؓ کو اس نے بتایا کہ وہ لڑکی کنوار ی غیر شادی شدہ ہے اور وہ اس کی ماں ہے اور ان کے ہاں کوئی مرد نہیں۔ حضرت عمر ؓ نے اپنے بچوں کوبلایا:اور ان کو حقیقت حال سے آگا ہ کی اور پھر فرمایا :تم میں سے کون اس لڑکی سے شادی کرنا چاہےگا؟حضرت عبداللہ ؓ نے کہا:میری تو بیوی ہے۔حضرت عبدالرحمٰن ؓ نے کہا:میری بھی بیوی ہے۔حضرت عاصم ؓ نے کہا: کہ ابا جان میری بیوی نہیں ہے آپ میری شادی کر دیں ،چنانچہ حضرت عمر ؓ نے اس لڑکی کو پیغام نکاح بھیجا اور بیٹے عاصم ؓ سے اس کی شادی کر دی ،عاصم کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جو حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓ کی والدہ بنیں۔ سب سے بڑی مصیبت کم مال اور کثرتِ عیال ہے۔ہرشے کا ایک حسن ہوتا ہے اور نیکی کا حسن یہ ہے کہ فورا کی جائے.جو شخص اپناراز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…