لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں فلسطین کے پرچم لہرا دئیے ، اسمبلی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی نے لیگی اراکین کو فلسطین کے جھنڈے ایوان میں لے جانے سے روکنے کی کوشش کی تاہم لیگی اراکین اسمبلی احتجاج کرتے ہوئے
زبردستی جھنڈے لے کر ایوان میں داخل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی فلسطین سے اظہار یکجہتی کے دن کی مناسبت سے جھنڈے لے کر کے پنجاب اسمبلی پہنچے اور بعد ازاں انہیں ایوان میں لے جانے لگے تو دروازوں پر تعینات سکیورٹی نے انہیں جھنڈے ایوان میں لے جانے سے منع کیا جس پر لیگی اراکین سیخ پا ہو گئے اور احتجاج کرتے ہوئے زبردستی جھنڈے لے کر ایوان میں داخل ہو گئے ۔لیگی اراکین کی جانب سے ایوان میں وقفے وقفے سے فلسطین کے جھنڈے لہرائے جاتے رہے۔