مکوآنہ (این این آئی )چہرے پر دھوپ اور گرمی کے اثرات، ہر وقت کچھ نہ کچھ سوچتے رہنا، بیکار پڑے رہنا، نیند میں کمی اور سونے کا غلط انداز انسان کو جلدی بوڑھا کر دیتا ہے۔بعض لوگوں کو عمر چور” کہا جاتا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جوان نظر آتے ہیں۔ اس کے برعکس کچھ افراد کو قبل از وقت چہرے کی جھریاں بوڑھا بنا دیتی ہیں۔ جب
اللہ تعالیٰ ہر ایک انسان کو ایک جیسی خوبیوں سے نوازتا ہے، یعنی تمام جسمانی نظام ایک اور ان کی اکائیاں، خلیے کی کمپوزیشن بھی ایک جیسی ہوتی ہے تو پھر کوئی کم عمری میں عمر رسیدہ اور کوئی عمر رسیدہ ہونے کے باوجود کم عمر کیوں لگتا ہے؟محققین نے اس کی پانچ اہم وجوہات کا ذکر کیا ہے۔ ہم آپ کو آج وہی وجوہات بتانے والے ہیں تاکہ آپ بھی عمر چور بن جائیں۔ہوتا یوں ہے کہ ہمارے روزمرہ کے کئی کام ہمیں دیکھنے میں بوڑھا سا بنا دیتے ہیں۔ یہ بڑھاپا” غیر محسوس طریقے سے اور آہستہ آہستہ آتا ہے اور ہم چونکہ غور نہیں کرتے تو چہرے پر جھریاں لانے والے کام کرتے چلے جاتے ہیں اب چونکہ گرمیاں آچکی ہیں اس لئے سب سے پہلے گرمی کے اثرات سے آگاہ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔