پشاور، اسلام آباد( آن لائن) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاورپہنچیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون
مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔دوسری جانب کوروناوبا کے باعث مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,603,46 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 207 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 890,391 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 03 ہزار 323 ، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 033، اسلام آباد میں 79 ہزار 789
، بلوچستان میں 24 ہزار 223 ، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد66 ہزار 282 ہے۔ جب کہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
ملک بھر میں کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 987 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 171 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 804,122 ہوگئی ہے۔